ارنا نے حزب اللہ کے وار میڈیا سیل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کو کتسرین اور یفتاح صیہونی کالونیوں میں صیہونی حکومت کے فوجی مراکز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ مسکاؤعام صیہونی کالونی اور وادی ہونین نامی علاقے میں معالیہ گولانی صیہونی فوجی چھاؤنی اور دیگر مراکز پھی میزائلی حملوں کی تین کارروائیاں انجام دی گئيں۔
حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے اسی طرح ادمیت، شلومی اور یعرا نامی صیہونی کالونیوں میں بھی غاصب صیہونی فوجیو کے مراکز پر میزائلوں کی بارش کی ہے۔
لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک کے مجاہدین نے اسی طرح مقبوضہ شبعا فارمز کے السدانہ علاقے میں صیہونی فوجیوں کے ایک مورچے پر بھی کئی میزائل داغے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ شہر صفد کے مشرق میں واقع روش بینا صیہونی کالونی میں فیلون فوجی اڈے پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
صیہونی میڈیا نے بھی اعلان کیا ہے کہ صفد، عمیعاد اور روش بینا میں حزب اللہ کے میزائلی حملوں کے بعد وسیع پیمانے پر آگ لگ گئی جس کو بجھانے میں فائر بریگیڈ کی پندرہ ٹیمیں مصروف ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے اتوار کی صبح بھی شہر صفد، اور کریات شمونہ نیز روش بینا صیہونی کالونیوں پر میزائل برسائے تھے۔
آپ کا تبصرہ